مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات نے مولان سمیع الحق کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو دہشت گردی کی بنا پر نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گيا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور مریدکے میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکا قتل دہشت گردی کی واردات نہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مولانا سمیع الحق اور ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمودکو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات نے مولان سمیع الحق کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو دہشت گردی کی بنا پر نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گيا ہے۔
News ID 1885391
آپ کا تبصرہ